علی محمد خان کا سائفر کیس کی تحقیقات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان سے سائفر کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سائفر کی تحقیقات کے حق میں ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سائفر کیس کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ کی نگرانی میں آزاد جوڈیشل کمیشن ہونا چاہیے جب کہ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری بالکل غلط ہے، انہوں نے صدر کوبتایا کہ 2 نیشنل سکیورٹی کمیٹیز میں بیرونی مداخلت کی بات ہوئی، مداخلت کیوں ہوئی اور اسے کیسے روکا جاسکتا ہے اس کیلئے سائفر کیس کی تحقیقات کے حق میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کی ایسی تحقیقات نہیں ہونی چاہیے جو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے ساتھ ہو رہی ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ صدر علوی پرانے سیاست دان ہیں، امید ہے وقت پر انتخابات ہو جائیں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ پرویز خٹک کہتے ہیں پی ٹی آئی توڑ دوں گا، اس پر علی محمد خان نے کہا کہ  پرویز خٹک سے کہیں ٹرائی ٹرائی اگین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *