پاک افریقی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ہوگی

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ہوگی۔

ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا،پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈارکل پہلا ون ڈے کھیل کر اپنے ایک روزہ میچز کی سنچری مکمل کریں گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز  آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نو میچز کھیل کر دس پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا آئی سی سی چیمپئن شپ میں نویں نمبر پر ہے۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے ون ڈے سیریز کی لیے شوال ذولفقار کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کل جنوبی افریقا کےخلاف اپنے ون ڈے کیرئیر کا سواں ایک روزہ میچ کھیلیں گی،  آل راونڈر نداڈرا جنوبی افریقا کے خلاف 16ون ڈے انٹرنیشنل میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے246 رنز بنانے کے علاوہ 18 وکٹیں بھی حاصل کرچکی ہیں۔

جنوبی افریقا آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں تیسرے جب کہ پاکستان دسویں نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پچیس میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے جنوبی افریقا نے انیس اور پاکستان نے چار میچز جیتے ہیں، ایک میچ ٹائی اور ایک نامکمل رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *