وزیراعظم کو بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی ہے: گورنر سندھ

اسلام آباد: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی نہیں کم کرنے کی تجویز دی ہے۔

اسلام آباد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگران وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے ملاقات میں تاجروں کو ریلیف دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جب کہ  اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کیے گئے اقدامات کو تاجربرادری سراہ رہی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس ختم نہیں کم کرنے کی تجویز دی ہے، بجلی پر24 روپے سیلز ٹیکس جس وقت نافذ کیا گیا اس وقت ڈالر100 روپےکا تھا،بجلی پرسیلز ٹیکس میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ  آج ڈالر 300 روپے ہے، تجویز ہےکہ 24 روپے تک سیلز ٹیکس لیا جائے، اگر سیلز ٹیکس میں 50 فیصد ریلیف ملتا ہے تو ٹیرف میں 10 سے 12 روپے کمی ہوگی اور یہ تاجر برادی کے لیے بڑا ریلیف ہوگا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ڈالر کی قیمت میں آنے والوں دنوں میں مزید 18 روپے کی کمی آنےکا امکان ہے، آنے والے 10 دنوں میں ڈالر کو 300 کے اندر دیکھ رہا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *