جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا، شیڈول مذاق بن گیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا۔

اے سی سی کے صدر جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

پہلے میچز ہیمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق اور اب دوبارہ شیڈول کے مطابق میچز کولمبو میں ہی کرانے کا کہہ دیا گیا۔

جے شاہ پہلے ورلڈ کپ کے شیڈول کو مذاق بنا جا چکے ہیں، انہوں نے اب ایشیا کپ کے حوالے سے بھی فیصلوں کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا۔

ایشیاکپ: 10ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ کا وینیو تبدیل کرنےکا فیصلہ

لاجسٹک کے تمام انتظامات شروع کرنے کے بعد اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے، کھلاڑی بھی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یک طرفہ فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس میں وینیو شفٹنگ کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ای میل کے ذریعے سب کو ہیمبنٹوٹا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا، دوبارہ ای میل کر کہ سب کو آگاہ کیا گیا میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *