چینی صدر کے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر بائیڈن کا مایوسی کا اظہار

چینی صدر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مایوسی کا اظہار کردیا۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جی 20 اجلاس میں چینی صدر کے شرکت نہ کرنے پر مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ میں تو وہاں ان سے ملنے کیلئے جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن 7 سے 10 ستمبر تک بھارت میں جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ ویتنام کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ چینی صدرشی جن پنگ نے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی جبکہ ان کی جگہ چینی وزیر اعظم لی چیانگ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *