آخری ون ڈے: افغانستان کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گرگئی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جب کہ قومی ٹیم کو 36 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔

اوپنر فخر زمان 27 رنز بناکر گلبدین نائب کا شکار بنے، اس وقت کریز پر امام الحق اور نئے آنے والے بیٹر کپتان بابر اعظم موجود ہیں۔

پاکستان نے اس وقت 10 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 42 رنز بنالیے ہیں۔

تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہوگا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف،نسیم شاہ، آل راؤنڈر افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیاگیا ہے۔

بابر نے کہا کہ پہلے دس اوورز مشکل ہوں گے ، زیادہ سے زیادہ رنز  بناکر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔

افغان آل راؤنڈر عظمت اللہ تیسرے ون ڈے میچ سے باہر:

دوسری جانب آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے، آل راؤنڈر گلبدین نائب کو آج ہونے والے میچ کے لیے افغان ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جارہا ہے، یہ میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *